ہیڈلائنز


پس پردہ پاک چین کوششوں سے افغان حکومت اور طالبان میں مفاہمتی عمل کا امکان روشن

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: افغان حکومت اورملا عمرکی زیرقیادت افغانستان میں نیٹو افواج سے برسرپیکار افغان طالبان کے مابین مفاہمتی عمل کے آغاز کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں فریقین آنے والے کچھ دنوں میں امن بات چیت کا آغاز کرسکتے ہیں اور یہ بریک تھرو پاکستان اورچین کے فعال کرداراور پس پردہ کی جانے والی کوششوں کے باعث ممکن ہوا ہے۔افغان طالبان اس سے قبل افغان حکومت سے بات چیت کرنے سے گریزاں رہے ہیں اور سابق صدر حامد کرزئی کے دورمیں اس حوالے سے کابل کی جانب سے کی جانے والی کوششیں کبھی بارآور ثابت نہ ہوسکیں۔ ایک وقت اس دوران ایسا بھی آیاکہ طالبان اور امریکا کے درمیان امن ڈائیلاگ کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ کا انتخاب کیاگیا اور وہاں افغان طالبان کا دفتر کھولنے پر بھی اتفاق ہوگیا مگر حامد کرزئی کی جانب سے ان مذاکرات کی بھرپورمخالفت کی وجہ سے وہ بات چیت آگے نہ بڑھ سکی۔

 

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اورچین کی کوششوں کی وجہ سے افغان طالبان موجودہ افغان صدر ڈاکٹراشرف غنی کی حکومت سے بات چیت پرآمادہ نظر آتے ہیں تاہم یہ بات چیت نتیجہ خیزثابت ہوتی ہے یا نہیں، اس حوالے سے کچھ کہنا مشکل اور قبل از وقت ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس خطے میں چین کے اثرورسوخ اور مثبت کردار کی وجہ سے افغان طالبان بھی اس کے کردارکواچھی نظر سے دیکھتے ہیں۔کچھ ماہ قبل افغان طالبان کے کچھ نمائندوں نے بھی چین کا دورہ کیا اور وہاں کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن قائم ہو اور وہ اس حوالے سے ہرممکن تعاون کے لیے تیارہے جبکہ اس حوالے سے ایک اہم بات یہ ہے کہ امریکا کوبھی افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے امن کے قیام کے حوالے سے چین کے کردارپرکوئی اعتراض نہیں۔

Cloudy

10°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 44%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 17°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 15°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ