ہیڈلائنز


غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویزمشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن عدالت اسلام آباد کے جج واجد علی نے غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ کیس سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہے اس لئے یہ معزز عدالت اس کیس کو سننے کی مجاز نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے  پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت میں ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا، کیس کی مزید سماعت 6 فروری کو ہوگی۔

Clear

14°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Saturday 11°C / 12°C Scattered showers
Sunday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 14°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ