ہیڈلائنز


اسلامی نظریاتی کونسل کی ایک ساتھ 3 طلاقیں دینا قابل سزا جرم قرار دینے کی سفارش

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت کو شوہر کی جانب سے بیوی کو ایک ساتھ 3 طلاقیں دینے کو قابل سزا جرم قرار دینے کی سفارش کردی ہے۔ چیرمین مولانا اختر شیرانی کی سربراہی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے دوران حکومت کو سفارش کی گئی ہے کہ شوہر کی جانب سے بیوی کو ایک ساتھ 3 طلاقیں دینا سنت کے خلاف ہے۔ ایک ساتھ 3 طلاقیں دینےوالےکو تعزیر کے تحت سزا دی جائے، جو شخص اسٹیمپ پیپر پر اکھٹی 3 طلاقیں لکھے اسے بھی سزا دی جائے، پہلی طلاق پر شوہر کا بیوی سے رجوع کافی ہے جبکہ دوسری طلاق پردوبارہ نکاح کرناہوگا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے اپنی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ خاتون جج حدود، قصاص سمیت تمام مقدمات کے فیصلےکرسکتی ہے، اس کے علاوہ 40 سال یا زائد عمر کی خاتون جو شرعی پردے میں ہو جج بنائی جاسکتی ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ