ہیڈلائنز


پٹرول بحران پر اصل جھگڑا نیپرا سے چل رہا ہے، ڈاکٹر مصدق ملک

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نیپرا آزاد ہو گیا ہے اور وہ کسی کی بات نہیں سنتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پٹرول بحران کے حوالے سے حکومت کی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول بحران پر اصل جھگڑا نیپرا سے چل رہا ہے، لیکن وہ حکومت کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت چاہتی ہے کہ سرکلر ڈیٹ نہ ہو، لیکن نیپرا مکمل آزاد ہو گیا ہے اور سرکلر ڈیٹ ۳۰۰ ارب تک جا پہنچا ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ نیپرا کے نئے چیئرمین حکومت کے مسائل کو سمجھ رہے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ملک میں جاری پٹرول بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر پی ایس او کو بروقت ادائیگی کی جائے تو ۲۰ دن کے پٹرول کا سٹاک رکھا جا سکتا ہے، لیکن اس کے باوجود ملک میں پٹرول بحران جاری ہے، لیکن حکومت اس پر جلد قابو پانے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

Clear

21°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 22°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ