ہیڈلائنز


نواز حکومت زرداری حکومت سے بھی زیادہ بدترین ہے، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی حکومت کیخلاف سازش نہیں کر رہا، سازش خود ن لیگ کے اندر سے ہو رہی ہے، موجودہ ملکی بحران پر کپتان کا کہنا تھا کہ نواز شریف تیسری بار اقتدار میں آئے ہیں، اور پنجاب میں چھٹی بار ان کی حکومت ہے مگر افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ حکومت زرداری حکومت سے بھی زیادہ بدترین ثابت ہوئی ہے۔  بنی گالہ سے پشاور روانگی سے قبل میڈیا سے گفت گو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پشاور شہداء کے والدین کا غم باٹنا چاہتے ہیں، صوبائی حکومت سے جوگا وہ والدین اور متاثرہ خاندان کی امداد کیلئے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں چہلم کی مرکزی تقریب ہوگی جہاں شہداء کے والدین اور لواحقین کو بلایا گیا ہے، ہم سے کو مدد ہوسکے گی وہ کرنے کی کوشش کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ آج والدین اور لواحقین سے ملاقات میں کچھ اہم اعلانات بھی کیے جائیں گے، جب کہ صوبائی حکومت پہلے ہی مختلف اسکولوں اور جگہوں کو شہداء کے ناموں سے منسوب کرنے کا اعلان کرچکی ہے، سابق چیف جسٹس کی جانب سے ہتک عزت کے دعوٰی پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان نے بھرپور شارٹ کھیلا، ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ ہی چیف جسٹس ہیں جن کیلئے ہم جیل گئے، ہم نے ماریں کھائیں، ہم پر تشدد ہوا، وکلاء تحریک میں بھرپور طریقے سے ان کا ساتھ دیا، مگر دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں جو ان کا کردار رہا وہ سب کے سامنے ہے۔

 

سابق چیف جسٹس الیکشن دھاندلی میں ملوث ہیں، لگے ہاتھوں خان صاحب نے سابق چیف جسٹس کے خلاف میدان میں اترنے اور ان کے خلاف کیس لڑنے کا بھی اعلان کر ڈالا۔  ہتک عزت سے متعلق عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ "میڈیا کے ذریعے دو ارب روپے دعویٰ کی خبریں تو ملیں ہیں مگر میرے پاس اتنے پیسے نہیں، سوچ رہا ہوں ارسلان افتخار نے کافی پیسہ کما لیا ہے، اسے سے پیسے ادھار لے کر ہرجانے کی رقم ادا کردوں گا"۔  جوڈیشل کمیشن پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو ان کیلئے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گا، پتا نہیں حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے سے کیوں ڈر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت شفاف الیکشن سے ہی آتی ہے، قومی اسمبلی کے ہر حلقے میں تیس سے چالیس ہزار ووٹ جعلی نکل رہے ہیں، حکومت نے فوج کے اوپر سارا بوجھ ڈال دیا ہے، عدالتیں ٹھیک نہ کرا سکے اور ملٹری کورٹس بنا دی گئیں۔  پیٹرول بحران پر صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لاہور میں پیٹرول بحران کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے، ہمارے کارکن موجودہ بحران پر احتجاج بھی کر رہے ہیں، یہ حکومت کی نا اہلی ہے، جس کی وجہ سے آج عوام کو اس بحران کا سامنا ہے، موجودہ حکومت تو زرداری دورہ حکومت سے بھی بدترین نکلی ہے، آج دھرنا جاری رہتا تو یہ بحران نہ رہتا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور سرچارجز جگا ٹیکس اور بھتہ ہے، پنجاب بھر میں پیٹرول بحران کے باعث احتجاج ہو رہا ہے۔  وی آئی پی پروٹوکول پر کپتان کا کہنا تھا کہ آج میرے ساتھ کوئی پروٹوکول یا گاڑیوں کا قافلہ نہیں ہوگا۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 13°C / 20°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 12°C / 19°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy
Sunday 10°C / 16°C Partly cloudy
Monday 13°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ