ہیڈلائنز


پاکستان مخالف سرگرمیاں، اسلام آباد میں امریکی این جی او ’آئی میپ‘ پر پابندی عائد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر امریکی این جی او آئی میپ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ خفیہ اداروں نے وزارت داخلہ کو رپورٹس دی ہیں کہ امریکی این جی او آئی میپ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے، ان رپورٹس کی روشنی وزارت داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس اور انتطامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر ایف سیون ٹو میں واقع غیر ملکی این جی او کا دفتر سیل کردیا ہے۔ امریکی این جی او آئی میپ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، جبکہ کاروائی کرنے والے اداروں کی جانب سے این جی او کا دفتر سیل کرتے ہوئے تمام ریکارڈ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے آئی میپ کے خلاف مزید کاروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں، جس کے بعد مزید شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 66%
Wind: N at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ