ہیڈلائنز


فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پیرس کے اخبار کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس ہستیوں کی توہین کسی صورت برداشت نہیں، عالمی برادری ایسے واقعات کو روکے، ارکان قومی اسمبلی نے شاہراہ دستور پر احتجاج بھی کيا۔ ڈپٹی اسپيکر مرتضیٰ عباسی کی زير صدارت اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے فرانس ميں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کیخلاف قرارداد پیش کی۔ قرار داد ميں کہا گيا کہ قومی اسمبلی فرانسیسی اخبار کے اقدام کی مذمت کرتی ہے، یورپی ممالک اظہار رائے کی آزادی کی حدود کو سمجھیں اور عالمی برادری ایسے واقعات کا نوٹس لے۔ قرار داد منظور ہونے کے بعد ارکان قومی اسمبلی ڈپٹی اسپیکر کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آئے اور پیرس کے اخبار کیخلاف مارچ کیا۔ احتجاج کے موقع پر وفاقی وزير مذہبی امور سردار يوسف کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کیخلاف قرارداد دنيا بھر ميں بھيجی جائے گی، پاکستانی عوام گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شديد مذمت کرتے ہيں۔ وزير ريلوے خواجہ سعد رفيق نے کہا کہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہيں، کسی بھی مذہب کی توہين نہيں ہونی چاہئے۔

Cloudy

15°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 62%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ