ہیڈلائنز


عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک ختم کر دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اینکر پرسن ریحام خان سے شادی کے فوراً بعد سول نافرمانی کی تحریک ختم کرکے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے بجلی کے بل ادا کردیئے۔ عمران خان کی جانب سے بل کی ادائیگی کے بعد آئیسکو حکام نے بجلی کے منقطع کنکشن بحال کر دیئے، عمران خان نے بنی گالہ میں بجلی کے 3 میٹر لگا رکھے ہیں جن کے بل جمعے کو بینک میں جمع کرا کر ان کی رسیدیں آئیسکو کے ہیڈ کوارٹر میں دے دی گئی ہیں، بجلی کے ایک میٹر کا بل 136745، دوسرا ٹیوب ویل کا 46827 روپے جب کہ تیسرے میٹر کا بل 15331 روپے ادا کیا گیا، آئیسکو حکام کے مطابق دھرنے کے دوران عمران خان نے بجلی کے بل ادا نہیں کیے تھے جس پر حکومت نے کنکشن منقطع کر دیے تھے۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ریحام خان عمران خان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائی ہیں، سول نا فرمانی کی تحریک ختم کرنے اور بجلی کا بل ادا کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 55%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ