ہیڈلائنز


غلط خبر کیوں شائع کی گئی

Written by | روزنامہ بشارت

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب عدالت میں ایک دوسرے کیس کے دوران چائے کے وقفے میں چیف جسٹس نے دی نیوز اور روزنامہ جنگ کا مطالعہ کیا، اس دوران چیف جسٹس نے عدالت میں موجود جیو ٹیلی ویژن کے رپورٹر سے پوچھا کہ جب سپریم کورٹ کے دفتر سے وضاحت جاری کردی گئی تھی تو غلط خبر کیوں شائع کی گئی۔
عدالت نے کہا کہ یہ خبر اتوار کو لاہور رجسٹری میں ہونے والی سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کے پیش ہونے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اس خبر سے’ ایک بڑا جنگ گروپ معمولی گروپ بن گیا‘ اور جب وضاحت جاری کردی گئی تھی تو پھر اس طرح کی خبر کیوں شائع کی گئی۔
عدالت نے رپورٹر سے پوچھا کہ اس معاملے میں مزید وضاحت کے لیے گروپ کا سربراہ کون ہے، جس پرچیف جسٹس کو بتایا گیا کہ میر شکیل الرحمٰن سربراہ ہیں، تو عدالت نے رپورٹر کو حکم دیا کہ وہ میر شکیل الرحمٰن کو عدالت میں پیش ہونے کے بارے میں آگاہ کرے۔

Mostly cloudy

11°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 82%
Wind: N at 6.44 km/h
Sunday 8°C / 18°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 22°C Partly cloudy
Wednesday 16°C / 22°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Showers
Friday 12°C / 16°C Scattered thunderstorms
Saturday 12°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ