ہیڈلائنز


اگر تحریک انصاف چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں طے ہو سکتے ہیں، اسحاق ڈار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا دامن پہلے بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے اور اگر تحریک انصاف چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں طے ہو سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ 80 سے 85 فیصد معاملات طے پا گئے ہیں اور دھاندلی سے متعلق نہ پہلے کسی تنازع کا حصہ تھے نہ اب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے ہمارا دامن پہلے بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے اور اگر تحریک انصاف چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں طے ہو سکتے ہیں۔

Mostly clear

6°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 94%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 11°C Mostly cloudy
Thursday 5°C / 12°C Mostly cloudy
Friday 4°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ