ہیڈلائنز


اسحٰق ڈار کے کاغذات نامزدگی پر جعل سازی کی گئی

Written by | روزنامہ بشارت

منی لانڈرنگ اور کرپشن جیسے مقدمات ہیں، تحریک انصاف اسحٰق ڈار سمیت جنرل سیٹ اور ٹیکنو کریٹ کی نشستوں کو چیلنج کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسحٰق ڈار کے جعلی دستخطوں سے کاغذات جمع کروائے گئے ہیں، ہم ان کاغذات کو چیلنج کرنے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کریں گے کہ 1984 قانون شہادت کے تحت اسحٰق ڈار کو طلب کریں اور وکلا کی موجودگی اور اپنے سامنے اسحٰق ڈار کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کروائیں۔
محمود الرشید نے کہا کہ اسحٰق ڈار کے کاغذات نامزدگی پر جعل سازی کی گئی، وہ اہم کیسز میں مطلوب ہے، اپنی وزارت سے استعفے کے باوجود حکومت سینیٹ میں اسحٰق ڈار کی نمائندگی چاہتی ہے، نیب سے درخواست ہے کہ وہ حرکت میں آئے اور ایکشن لے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عابد باکسر کے معاملے پر ہائی کورٹ کی سطح پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ بیسیوں بے گناہ لوگوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا گیا، انکوائری کی جائے تاکہ پتہ چلے کہ ان بے گناہ لوگوں کے قتل کے پیچھے کن لوگوں کا ہاتھ ہے۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ