ہیڈلائنز


اراضی پر تنازع باہم ‘افہام و تفہیم’ سے حل کرلیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جی 13 میں وزارت ہاوسنگ کے زیر استعمال آرمی کی زمین کے بدلے میں سی ڈی اے ایف 12 میں 33 ایکڑاراضی آرمی کو تفویض کرے گی۔
سی ڈی اے جی 13 میں اپنی زمین کے بدلے میں آرمی کو ایف 3/12 میں جگہ فراہم کرنے کی پابند ہوگا۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ تقسیمِ ہند سے قبل بھی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں اراضی آرمی کی ملکیت تھی جبکہ جی 13 کی اراضی پر وزارت ہاؤسنگ نے قبضہ کیا جبکہ اراضی برطانونی حکمرانوں کے بعد سے آرمی کی ملکیت رہی۔
اجلاس میں ایم ایل اینڈ سی اور راولپنڈی کنٹومنٹ بورڈ (آر سی بی) کے مابین جی 12، جی 13، جی 14 سمیت کشمیر ہائی وے کی زمین پر بھی تنازع حل ہوا اور آرمی مذکورہ مقامات کی اراضی کے بدلے میں ممکنہ طور پر ایچ 13 میں زمین حاصل کر سکے گی۔
اس ضمن میں سی ڈی اے ممبر ای اسٹیٹ خوشحال خان سے اجلاس کی بابت پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ‘وہ اجلاس کی تفصیلات شیئر نہیں کرسکتا لیکن اجلاس میں متعدد مسائل خوش اخلاقی سے نمٹادیے گئے ہیں’۔
اجلاس میں شریک دوسرے عہدیدار نے بتایا کہ اراضی پر تنازع افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرلیا گیا اور سی ڈی اے ایف 12 میں آرمی کو اراضی الاٹ کرے گی اور ساتھ ہی آرمی کو متبادل اراضی کی مد میں جی 12 اور جی 13 میں زمینیں دینے کی پابند ہوگی۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ