ہیڈلائنز


"ویلنٹائن ڈے " کی مناسبت سے خصوصی پروگرام سمیت ایسی تمام خبروں کے نشر کرنے پر پابندی عائد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے خصوصی پروگرام سمیت ایسی تمام خبروں کے نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جس سے یہ دن منانے کی حوصلہ افزائی ہو اور جو نوجوانوں میں بے راہ روی کا باعث بنیں.
پاکستان پیمرا نے 14 فروری کو عالمی سطح پرمنائے جانے والے ویلناٹئن ڈے کے موقع پر ٹیلی ویژن چینلز اور ریڈیو اسٹیشن کو خصوصی پروگرام اور اس سے متعلق خبروں کے نشر کرنے سے منع کردیا ہے.
پیمرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں چینل اور ریڈیو اسٹیشن انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے پروگراموں میں ویلنٹائن ڈے کے ذکر سے گریز کریں کیوں کہ اس طرح کے پروگرام مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور نوجوانوں کو بے راہ روی کی جانب ترغیب دینے کا باعث بن رہے ہیں.
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تہوار پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق بے حیائی، بے راہ روی اور پاکستان کی نوجوان نسل کی اخلاقی قدروں کو برباد کرنے کا باعث بن رہا ہے چنانچہ اس کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے.
خیال رہے پیمرا کی جانب سے جاری کردہ یہ اعلامیہ دراصل گزشتہ برس جاری کیے گیے مراسلے کی یاد دہانی ہے، گزشتہ برس یہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل پر جاری کیا گیا تھا جس میں معززعدالت نے ویلنٹائن ڈے کو قومی تشخص اور روایات کے منافی قرار دیتے ہوئے میڈیا کوریج سے روکنے کا حکم دیا تھا.

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ