ہیڈلائنز


21 آئینی ترمیم اور فوجی عدالتیں سپریم کورٹ میں چیلنج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان جسٹس پارٹی نے اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ پاکستان جسٹس پارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں اکرام چوھدری ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام سے بنیادی انسانی حقوق کی نفی ہوئی ہے۔ یہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بنیاد ی انسانی حقوق کا نفاذ عدالت عظمی کی ذمہ داری ہے۔ آئینی ترمیم کے ذریعے ایک بار پھر سے نظریہ ضرورت کو زندہ کر دیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کو کالعدم قرار دے کر بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کرے۔

Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 50%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 23°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 25°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 30°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ