ہیڈلائنز


دیامر بھاشہ ڈیم گلگت تنازعہ حل، زمینوں کے معاوضے میں 25 فیصد اضافے پر اتفاق

Written by | روزنامہ بشارت

گلگت: چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سلطان سکندر راجہ کی زیر صدارت متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ سبطین احمد، کمشنر دیامر استور ڈویژن ظفر وقار تاج، ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد کے علاوہ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر تفصیلی گفت و شنید کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ڈیم کی زد میں آنے والی زمینوں کے معاوضوں میں 25 فیصداضافہ کیا جائیگا۔ تمام زمینوں کی موجودہ ہیت کے مطابق ادائیگی کی جائیگی اور کمرشل زمینوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈیم ایریا میں جو پودے لگائے گئے ہیں زراعت کے قانون (فی کنال) کے حساب سے ادائیگی کی جائیگی۔ جو نئے مکانات اور دکانات تعمیر کئے گئے ہیں ان کی بھی ادائیگی کی جائے گی۔ انہیں ماڈل کالونی میں بھی فی کنال کے حساب سے اراضی اور مکان دیا جائیگا۔   یاد رہے کہ دسمبر 2013ء کے بعد متاثرین ڈیم کمیٹی اور حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے زمینوں کی پیمائش رک گئی تھی۔ اس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ مختلف مسائل سے دوچار ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیم کے حوالے سے بہت سارے اہم معاملات التواء کے شکار تھے۔ دوسری جانب آئے دنوں چہ میگوئیوں سے عوام اور حکومت کے درمیان بداعتمادی میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔ عوام نے متاثرین ڈیم کمیٹی اور گلگت بلتستان انتظامیہ کے مابین کامیاب مذاکرات کو دیامر کے مستقبل کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 89%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ