ہیڈلائنز


جامعہ حفصہ کی طالبات کی داعش اور ابوبکر البغدادی کو پاکستان آنے کی دعوت بغاوت قرار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی پولیس نے جامعہ حفصہ کی طالبات کی جانب سے داعش کے حق میں دئیے جانے والے بیان کا نوٹس لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بیان ریاست کیخلاف اعلان بغاوت کے ذمرے میں آتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی پولیس کی لیگل برانچ نے جامعہ حفصہ کی طرف سے عراق و شام میں قتل و غارت کی پہچان بننے والی دہشتگرد تنظیم داعش کے حق میں دئیے جانے والے ویڈیو پیغام کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہداء فاؤنڈیشن کا بیان ریاست کے خلاف اعلان جنگ اور تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت سنگین جرم ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ طالبات کا بیان ضابطہ فوج داری کی دفعات ایک سو اکیس، ایک سو ایکس اے اور پانچ سو پانچ اور ٹو کے ذمرے میں آتا ہے۔ وفاقی پولیس کی جانب سے وزارت داخلہ استدعا کی گئی ہے کہ قانونی کارروائی کے لئے وزارت قانون سے رہنمائی لیجائے۔ ریاست کے خلاف اعلان جنگ کی سزا عمر قیدیا سزائے موت ہے۔ یاد رہے کہ جامعہ حفصہ کی طالبات نے ابوبکر البغدادی کو ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ پاکستان آئیں اور شہداء کے خون کا آکر بدلہ لیں۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 76%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ