ہیڈلائنز


کوشش کریں گے کہ عمران خان کا ہنی مون ڈی چوک میں خراب نہ ہو، احسن اقبال

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ عمران خان کا ہنی مون ڈی چوک میں خراب نہ ہو اور 18 جنوری سے پہلے جوڈیشل کمیشن بن جائے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی کی طرح جوڈیشل کمیشن کی بھی جلد ہی بریکنک نیوز سنیں گے، حکومت پاکستان تحریک انصاف کے تمام تحفظات دور کرنے کی کوشش کرئے گی، جوڈیشل کمیشن بنانے میں حکومت عمران سے زیادی کمیٹڈ ہے تا کہ پتہ چل سکے کی مسلم لیگ ن کی کامیابی دھاندلی سے ہوئی یا حقیقی تھی۔ ترمیمی بل پر مولانا فضل الرحمان کے اعتراضات پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق المدارس سے مل کر اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کسی بھی بےگناہ کو سزا نہ ملے ان کا کہنا تھا کہ مدرسے پاکستان سمیت پوری دنیا میں کام کر رہے ہیں مگر جہاں پر تفرقہ بازی کی تعلیم دی جارہی چاہیئے ان کا تعلق مدرسہ سے ہو یا یونیورسٹی سے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے مدرسے بھی یونیورسٹیوں کی طرح تعلیم کا حصہ ہیں۔

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 47%
Wind: NW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ