ہیڈلائنز


عمران خان اور ریحام خان رشتہ ازدواج سے منسلک

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور اینکر پرسن ریحام خان بنی گالہ میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق عمران خان اور ریحام خان کے نکاح کی تقریب بنی گالہ میں ان کے فارم ہاؤس میں ہوئی، ان کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا جبکہ عمران خان کے دوست ذاکر خان اور عون چوہدری گواہ بنے۔  نوبیاہتا جوڑے نے ہم رنگ ملبوسات زیب تن کررکھے تھے۔ عمران خان نے کریم رنگ کی شیروانی پہنی ہوئی تھی جبکہ ریحام خان بھی اسی رنگ کے جوڑے میں ملبوس تھیں۔ نکاح کی تقریب میں 10 سے 15 افراد ہی شریک تھے یہاں تک کہ عمران خان کی چاروں بہنیں اور دونوں بچے بھی شریک نہیں تھے۔ نکاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نکاح خواں مفتی سعید نے بتایا کہ نکاح کی تقریب میں کچھ خواتین تھیں جنہیں وہ نہیں جانتے تاہم عمران خان نے نکاح میں دلہن کا حق مہر ایک لاکھ روپے رکھا ہے، گواہان میں ذاکر خان، عون چوہدری، بلال اور سیف شامل تھے۔ دوسری جانب وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ خان صاحب۔ شادی مبارک ہو، کرکٹر وسیم اکرم نے بھی عمران خان کو نکاح پر مبارکباد پیش کی جب کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ عمران اپنی خوشگوار زندگی گزاریں۔ میڈیا کو دولہا اور دلہن کی تصاویر موصول ہوگئیں، عمران خان اور ریحام خان سفید جوڑے میں ملبوس تھے۔ فیصل جاوید کہتے ہیں کہ تقریب میں گواہان کے علاوہ کسی کو مدعو نہیں کیا گیا، ولیمے کا کھانا مدرسے کے بچوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ گزشتہ کئی روز سے عمران اور ریحام خان کی شادی کی خبریں میڈیا پر زینت بنی ہوئی تھیں اور خود عمران خان نے بھی دو روز قبل خوشخبری سنانے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ عمران اور ریحام کی یہ دوسری شادی ہے، پی ٹی آئی سربراہ کے سابقہ بیوی جمائما خان سے 2 بچے ہیں، جبکہ ٹی وی اینکر بھی 3 بچوں کی ماں ہیں۔    
Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: SSW at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ