ہیڈلائنز


افغانستان کی ہر مشکل کا الزام پاکستان پر ڈالنا درست نہیں، پاک ٗامریکا تعلقات میں کشیدگی دونوں ملکوں کیلئے نقصان دہ ہوگی ٗاعزاز چوہدری

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن :امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک ٗامریکا تعلقات میں کشیدگی دونوں ملکوں کیلئے نقصان دہ ہوگی اور افغانستان کی ہر مشکل کا الزام پاکستان پر ڈالنا درست نہیں۔ایک انٹرویو میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ اگر امریکا سیکیورٹی تعاون جاری رکھنا نہیں چاہتا تو پاکستان اس کے متبادل پر غور کریگا۔اعزاز چودھری نے کہا کہ افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالا جائے، پاکستان افغانستان کی مدد کرنا چاہتا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ افغان طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں۔انہوں نے کہاکہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی بیشتر قیادت افغانستان میں ہی ہے۔

اعزاز چودھری نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات معطل رہنے سے عسکریت پسندوں کا مقصد پورا ہوتا ہے لہذا امریکا کسی بھارتی جارحیت کی پشت پناہی سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکا 70 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں، دونوں ملکوں نے جب بھی مل کرکام کیا توفائدہ ہوا، امریکا سے برابری اوراحترام کے ساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں اورپاک امریکا تعلقات میں تعطل بہت بڑی غلطی ہوگی۔اعزازچوہدری نے کہاکہ افغانستان مسائل میں گھرا ہوا ملک ہے، افغانستان میں گورننس، کرپشن، منشیات، مافیا کی بھرمارہے، افغانستان میں بدامنی سے پاکستان متاثرہورہا ہے، افغانستان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔امریکہ میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ دہشتگردی اورشدت پسندی کسی صورت قبول نہیں، پاکستانی فورسزنے دہشتگردوں کے خلاف گھیراتنگ کردیا جس کے بعد پاکستان سے دہشتگرد فرارہورہے ہیں۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ