ہیڈلائنز


اسلام آباد ہائیکورٹ،پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری،ایک ہفتے میں جواب طلب

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر وفاق، وزارت پٹرولیم، وزارت خزانہ اور اوگرا کودوبارہ نوٹس جاری کر دیئے اور ایک ہفتے میں جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے درخواست پر سماعت کی، درخواست نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں،لیکن یہاں قیمتوں میں آئے روزاضافہ کیاجارہاہے،عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جواب نہ آیا تو یکطرفہ فیصلہ جاری کیاجائے گا،عدالت نے وفاق،وزارت پٹرولیم،وزارت خزانہ اور اوگرا کودوبارہ نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے ایک ہفتے میں جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ