ہیڈلائنز


اگلا حملہ پشاور کے واقعے کو بھلا دے گا، ملا فضل اللہ کی دھمکی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ نے دھمکی دی ہے کہ ان کا اگلا حملہ آرمی پبلک اسکول پشاور پر ہونے والے حملے کو بھی بھلا دے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالبان کے سرغنہ نے اپنے تازہ ترین ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم پاکستانی فوج کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، جب تک ہمارے لوگوں کو مقابلوں میں مارا جاتا رہے گا، ہم بھی فوج کے جوانوں اور ان سے جڑے ہر شخص کو نشانہ بناتے رہیں گے۔ پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد کا کہنا ہے کہ پشاور میں سکول پر حملے کے دوران فوجیوں کے بچے مارے گئے ہیں، مستقبل میں بھی ایسے لوگ ہمارا اولین نشانہ رہیں گے۔ فضل اللہ نے اپنے پیغام میں مزید بچوں کو مارنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ملا فضل اللہ کا یہ ویڈیو پیغام پشتو زبان میں ہے، جس کو ’العمر میڈیا‘ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے فضل اللہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ہے اور پاکستانی عسکری حکام کے مطابق ان دنوں افغانستان کے صوبہ کنڑ میں روپوش ہے۔

Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ