ہیڈلائنز


افغان مہاجرین کے زیر استعمال موبائل سمز بند کرنے کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستانی شناختی کارڈز پر جاری ہونے والی موبائل سمز افغان مہاجرین کے زیراستعمال ہونے کے شواہد ملنے پر وزارت خارجہ نے تمام کمشنرز کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ افغان مہاجرین کے زیراستعمال تمام موبائل سمز فوری طور پر بلاک کی جائیں۔ افغانستان پر سوویت یونین کے حملے کے بعد تیس لاکھ سے زائدافغان مہاجرین نے ہمسایہ ملک پاکستان نقل مکانی کی تھی۔ ان میں زیادہ تر صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع میں رہائش پذیر ہیں۔ ان افغان مہاجرین کی کروڑوں روپے کی پراپرٹیاں اور کاروبار ہیں۔ پاکستانی شناختی کارڈ نہ ہونیکی وجہ سے وہ اپنی پراپرٹی، کاروباری لین دین معمولی معاوضے کے تحت پاکستانی باشندوں کے توسط سے کرتے ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں رہائش پذیر تمام افغان باشندوں کے پاس موبائل سمز پاکستانی شناختی کارڈز پرجاری ہوئی ہیں۔ ملک میں متوقع دہشتگردی کے پیش نظر وزارت داخلہ نے تمام کمشنرز کو ایک مراسلہ تحریر کیا ہے، جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ ایسی تمام موبائل سمز فوری طور پر بند کی جائیں، جو پاکستانی شناختی کارڈز پر جاری کی گئی ہیں مگر افغان باشندوں کے زیراستعمال ہیں۔

Mostly clear

26°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 87%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 24°C / 30°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ