ہیڈلائنز


آرٹیکل 62 ون ایف سے متعلق کیس کی سماعت, سپریم کورٹ نے نوٹس ضاری کردیا

Written by | روزنامہ بشارت
آرٹیکل 62 ون ایف سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے عدم حاضری پر نوازشریف کوکل کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیااور منیر اے ملک اور علی ظفر کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔
 
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے آرٹیکل 62 ون ایف سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی،سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کے باعث سپریم کورٹ میں پیش نہ ہوئے،جبکہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین عدالت میں موجود تھے۔
 
سپریم کورٹ نے نوازشریف کو کل کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیا اور منیر اے ملک اور علی ظفر کو عدالتی معاون بنانے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نہیں چاہتے کسی کوموقف پیش کرنے کاموقع نہ ملے،اس لئے ان لوگوں کوبھی نوٹس جاری کئے جوفریق نہیں تھے،جہانگیر ترین اور نوازشریف کو بھی اس لئے نوٹسز ارسال کئے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جہانگیر ترین عدالت میں موجود ہیںجبکہ نوازشریف خود یا ان کی طرف سے کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیوں نہ تمام متاثرہ افراد کو عوامی نوٹس دے دیں ۔
Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ