ہیڈلائنز


آئین میں ترمیم دہشتگردوں کیخلاف ہے کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، خورشید شاہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے، آئین میں ترامیم دہشتگردوں کے خلاف ہے کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کے خلاف نہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کی اہمیت پورے ملک میں محسوس کی جارہی ہے کیونکہ پارلیمنٹ کسی بھی ملک کے عوام کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے، ہماری کوشش رہی ہے کہ اس ملک کا قانون اور جمہوریت قائم رہے، ماضی میں کئی مرتبہ یہ بات زیر بحث رہیں کہ جو طبقہ ہمارے دین کے احکامات کا غلط استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں ان سے مذاکرات کئے جائیں، یہ ملک کئی برسوں سے دہشتگردی کا شکاررہا ہے، ہم نے اپنی تمام زندگی ملک میں پارلیمنٹ کی بالادستی اور عدالیہ کی آزادی کے لئے جدو جہد کی ہے۔ عوام کی زندگی کاتحفظ افضل ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کریں، اس ملک میں اسلامی تعلیمات سے متصادم کوئی بھی قانون منظور نہیں ہوسکتا۔

 

خورشید شاہ نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے لیکن ہم نے دیکھا کہ انسانوں کو اس طرح قتل کیا گیا جس طرح جانوروں کا خون بھی نہیں بہایا جاتا۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ فوجی عدالتوں کی مخالفت کی لیکن ہم بوجھل دل کے ساتھ ملکی تحفظ کے لئے مشکل فیصلے کررہے ہیں، آئین میں ترامیم کا جو بل پیش کیا گیا ہے وہ ان دہشت گردوں کے لئے ہے جنہوں نے اسلام کا تشخص عالمی سطح پر مسخ کیا ہے، یہ کسی بھی طرح اسلامی جماعتوں اور مدارس کے خلاف نہیں۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم  ان کے خلاف ہے جنہوں نے قاضی حسین احمد اور مولانا فضل الرحمان جیسے لوگوں پرحملہ کیا۔ ہمیں بات کا یقین رکھتے ہیں کہ فوجی عدالتیں قانون اور آئین کی پیروی کریں گے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 76%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Tuesday 26°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 25°C Thunderstorms
Friday 22°C / 29°C Mostly sunny
Saturday 22°C / 31°C Mostly sunny
Sunday 25°C / 32°C Thunderstorms
Monday 23°C / 31°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ