ہیڈلائنز


آئینی ترامیم پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ 21ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جن سیاسی قائدین کو تحفظات ہیں انہیں دور کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں دیئے گئے ناشتے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ چاہتی ہے، آئینی ترامیم غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدام ہے،اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں جاکرعوام کو ان غیر معمولی اقدامات سے متعلق آگاہ کریں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، دیگر سیاسی جماعتیں بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا ہوسکے اور ان پر تحفظات دور کئے جائیں گے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 76%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Tuesday 26°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 25°C Thunderstorms
Friday 22°C / 29°C Mostly sunny
Saturday 22°C / 31°C Mostly sunny
Sunday 25°C / 32°C Thunderstorms
Monday 23°C / 31°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ