ہیڈلائنز


قومی اسمبلی میں آئین اور آرمی ایکٹ متفقہ طور پر منظور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے آئین اور آرمی ایکٹ میں ترامیم متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ایک گھنٹے کی تاخیر سے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا ۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) کے ارکان نے شرکت  نہیں کی۔ اجلاس کے آغاز پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اظہار خیال کیا۔ جس کے بعد ایوان میں شامل ارکان نے آئینی ترامیم کی شق وار منظوری دے دی۔ ایوان میں موجود مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور اے این پی کے ارکان نے بل کی حمایت کی تاہم کسی بھی رکن نے مخالفت نہیں کی۔ شق وار منظوری کے بعد 21ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے ڈویژن کے ذریعے رائے شماری کرائی گئی جس میں بھی کسی رکن نے اس کی مخالفت نہیں کی۔ آئین میں ترامیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کی بھی متفقہ طور پر منظوری دے دی ، جس کے بعد اجلاس کی کارروائی بدہ تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں آئین میں ترامیم کی منظوری کے بعد بل کو سینیٹ میں پیش کیا جائے گا اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد یہ ترامیم ملک کے آئین کا حصہ بن جائیں گی۔

Clear

7°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ