ہیڈلائنز


عمران خان نے بالآخر ریحام خان سے شادی کا اعتراف کرلیا، باضابطہ اعلان آج متوقع

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: کئی دن میڈیا میں خبروں کی زینت بننے کے بعد بالاآخر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خاتون اینکر ریحام خان سے شادی کا اعتراف کرلیا اور کہا کہ وہ کچھ نہیں چھپائیں گے، پاکستان میں قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔ برطانوی اخبار ’میل آن لائن‘ کے مطابق پاکستان روانگی سے قبل ہیتھرو ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ وہ شادی کرچکے ہیں، پاکستان جاکر قوم کواچھی خبر سنائیں گے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 62سالہ سیاستدان 41سالہ خاتون اینکر سے شادی کا اعلان منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔ یاد رہے کہ عمران خان اس سے قبل بھی شادی کر چکے ہیں۔ 1995ء میں پیرس میں اُن کی شادی جمائماخان سے ہوئی تھی اور 9سالہ رفاقت کے بعد 2004ءمیں علیحدگی ہوگئی۔ بی بی سی پر موسم کا حال سنانے، ساﺅتھ ٹوڈے کی سابق میزبان اور پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کی خوتون اینکر کی بھی دوسری شادی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمران خان اسلام آباد کے بے نظیرایئرپورٹ پرپہنچ چکے ہیں جہاں سے بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ پر جائیں گے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ