ہیڈلائنز


الیکشن کی یقین دہانی کرانا فوج کا کام نہیں، عام انتخابات وقت پر ہونگے: وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسمبلی توڑنے کا اختیار میرے پاس ہے، پارٹی کہے تو اسمبلی توڑ دونگا: شاہد خاقان عباسی کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد:  وزیراعظم نے  کہا ہے کہ الیکشن کی یقین دہانی کرانا فوج کا کام نہیں، گارنٹی دیتا ہوں کہ عام انتخابات وقت پر ہونگے۔ انہوں نے کہا اسمبلی توڑنے کا اختیار میرے پاس ہے، پارٹی کہے تو اسمبلی توڑ دونگا، کسی اور کے کہنے پر نہیں توڑوں گا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم سیکرٹیریٹ میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے 28 جولائی کے فیصلے کو قبول نہیں کیا، امریکہ چاہتا ہے کہ اسکی مدد نہ کریں تو نہیں کریں گے مگر اب ڈو مور کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے آپریشن ضرب عضب، ردالفساد امریکہ کے کہنے پر شروع نہیں کئے بلکہ یہ ہماری ضرورت تھے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کسی سے پیسے لے کر نہیں اپنی مدد آپ کے تحت لڑ رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سےسرحدی خلاف ورزیاں بڑھ رہی ہیں، ہمارے بھارت کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں مگر ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان بھارت کو دفاعی اخراجات بڑھانے کے بجائے تعلقات بہتر بنانے چاہیئے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ کشمیر ہے۔ پی آئی اے کے حوالےسے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا یومیہ خسارہ 10 سے 15 کروڑ روپے ہے اور اس کے ذمہ 450 ارب روپے واجبات ہیں، اب حکومت کے بس میں نہیں کہ وہ اس خسارے کے ساتھ ایئر لائن چلا سکے اگر سپریم کورٹ کوئی فیصلہ کرنا چاہے تو کر دے، ہماری معیشت پی آئی اے کا بوجھ نہیں برداشت کرسکتی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح مارچ میں ہوجائے گا، ایئرپورٹ چلانا  سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بس کی بات نہیں، ایوی ایشن سے کہا ہے کہ اسپیشلسٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیں۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ