ہیڈلائنز


'شہباز شریف نیب پر اعتراض کیوں کر رہے ہیں، بیگناہ ہیں تو الزامات کا سامنا کریں'

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مخالفین کو تنیقد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اگر شہباز شریف صاف ہیں تو الزامات کا جواب دیں، مریم اور نواز شریف جانتے ہیں انہیں سزا ہونے والی ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا نو از شریف اور مریم نواز سزا کے خوف سے سپریم کورٹ اور نیب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ا ن کا کہنا تھا نیب کے ضمنی ریفرنس کے مطابق مریم نواز 4 مے فیئر اپارٹمنٹس کی بینفشل اونر ہیں، مریم نواز نے چیزوں کو چھپانے کے لئے جعلی دستاویز ات دیں اور جعلسازی کر کے ایک اور جرم کا ارتکاب کیا گیا۔شہباز شریف کی نیب پیشی پر ٹویٹ کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب نیب پر اعتراض کیوں کر رہے ہیں، اگر صاف ہیں تو الزامات کا سامنا کریں جیسے انہوں نے کیا تھا اور الزامات کو غلط ثابت کر دیں۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ