ہیڈلائنز


بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے سے متعلق کیس کی سماعت

Written by | روزنامہ بشارت

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینا ہی ہمارے لیے خوشی کی بات ہے, دسمبر 2017 میں ہمارے پاس یہ تجاویز آئیں تھی، نادرا نے ان تجاویز پر عمل کے لیے 4 ماہ کا وقت مانگا تھا، ۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لودھراں کے ضمنی انتخبات آنے والے ہیں، ان انتخبات میں اس طریقہ کار کو کیوں نہیں اپناتے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں طریقہ کار کے استعمال کا مقصد نتائج کا جائزہ لینا ہے۔
چیف جسٹس نے ڈی جی پراجیکٹس نادرا سے استفسار کیا کہ بتائیں گھر بیٹھ کر ووٹ دینا کس حد تک محفوظ ہوگا۔
جس پر ڈی جی پراجیکٹس نادر نے عدالت کو بتایا کہ اس کے لیے باقائدہ سسٹم بنانا ہوگا جبکہ الیکشن کمیشن سے اجازت کے بعد 4 ماہ کا وقت درکار ہوگا، فوری طور پر ضمنی انتخابات میں سسٹم کا استعمال ممکن نہیں ہے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہی تو ٹیسٹ ہےجہاں نادرا نے اپنی کارکردگی دکھانی ہے، اگر سافٹ ویئر بنانے میں 4 ماہ لگتے ہیں تو پھر میں نہ سمجھوں۔
جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر کوئی شبہ نہیں، نادرا کو ڈیمو دینے کے بجائے سافٹ ویئر بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں آج بڑے بڑے لوگ بیٹھے ہیں، ان کے فرائض میں بھی یہ شامل تھا، میرے خیال میں اس پراجیکٹ کےلیے 100 کروڑ روپے کا خرچہ ہوگا۔

Showers

13°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 78%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Sunday 9°C / 18°C Mostly sunny
Monday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 16°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 13°C / 19°C Showers
Friday 12°C / 16°C Scattered thunderstorms
Saturday 12°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ