ہیڈلائنز


اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت

Written by | روزنامہ بشارت

گواہ فیصل شہزاد، علی اکبر بھنڈر، قابوس عزیز اور دیگر پیش عدالت میں پیش ہوئے۔
فیصل شہزاد کا تعلق نجی بینک سے ہے، علی اکبر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رائیونڈ لاہور ہیں،قابوس عزیز نادرا کے سابق ڈائریکٹر آپریشنز ہیں اور اسحاق ڈار کیخلاف نیب کے اہم گواہ ہیں اور انہوں نے ہی جے آئی ٹی کو اسحاق ڈار کیخلاف شواہد دیئےتھے۔
استغاثہ کے گواہ علی اکبر بھنڈر نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ نیب کو اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار کی جائیداد سے متعلق ریکارڈ پیش کیا،موضع بھٹیاں تحصیل رائیونڈ میں 2 کنال 19مرلے جائیداد کی تفصیلات نیب کو پیش کیں،گواہ علی اکبر بھنڈر نے جائیداد کی ملکیتی دستاویزات کی اصل کاپیاں عدالت میں پیش کردیں۔
استغاثہ کے دوسرے گواہ نیاز سبحانی بیان نے قلمبند کراتے ہوئے بتایا کہ پراپرٹی نمبر 7، ایچ بلاک، گلبرگ تھری اسحاق ڈار کی ملکیت ہے۔
 استغاثہ کے تیسرے گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب عبید سائمن کا بیان قلمبند کیا گیا،استغاثہ کے گواہ قابوس عزیزکا بیان قلمبند نہ ہوسکا۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق نے بتایا کہ قابوس عزیز کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ نادرا کے لاء آفیسر مجاہد خان عدالت میں پیش ہوئے۔
گواہوں کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے نادرا کے ڈائریکٹر وئیر ہاوٴس اور ڈائریکٹر آپریشنز کو نوٹس جاری کردیا اور نیب کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر زیادہ سے زیادہ گواہوں کو لے آئیں، اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس میں مجموعی طور پر 28 گواہ ہیں جن میں سے اب تک 13 گواہوں کا بیان قلمبند کیا جاچکا ہے۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ