ہیڈلائنز


برطانیہ اور امریکہ سمیت 24 ممالک کے سیاحوں کے لیے پاکستان آمد پر ویزا

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان نے امریکہ اور برطانیہ سمیت ایشیا اور یورپ کے 24 ممالک سے آنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کے بعد 30 دن کا ویزا دینے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے امیگریشن حکام اور ایف ائی اے کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق یہ سہولت گروہ کی صورت میں سیاحت کے لیے آنے والے افراد کے لیے ہوگی۔

اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاحت کے دلدادہ ممالک سے آنے والے افراد پاکستان میں تفریحی دورے کروانے والے اداروں کے توسط یہ ویزا حاصل کر سکتےہیں۔

اس پیشکش سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی امیگریشن اہلکار یا ویزا اہلکار سے اس بابت معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ان کی جانب سے فراہم کردہ ٹوور آپریٹیرز کی فہرست سے انتخاب کے بعد یہی ٹوور آپریٹر سیاحوں کے لیے مطلوبہ دستاویزات ایف آئی اے کو فراہم کرے گا۔

جن ممالک کے سیاحوں کے لیے آمد پر ویزا کی سہولت دی گئی ہے ان میں آسٹریلیا، بیلجیئم، کینیڈا، چین، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آیس لینڈ، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، لگزمبرگ، ملائیشیا، نیدر لینڈز، ناروے، پرتگال، سنگاپور، سپین، سویڈن، تھائی لینڈ، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ’سیاح پاکستان کے لیے اثاثہ ہیں اور ایف آئی اے کا امیگریشن کا شعبہ آپ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہے اور آپ کی پاکستان آمد اور روانگی کو پریشانیوں سے پاک بنانے کے لیے کوشاں .ہے

 

Mostly cloudy

11°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 82%
Wind: N at 6.44 km/h
Sunday 8°C / 18°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 22°C Partly cloudy
Wednesday 16°C / 22°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Showers
Friday 12°C / 16°C Scattered thunderstorms
Saturday 12°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ