ہیڈلائنز


سیاسی مافیا اداروں کے مقابل کھڑا ہے،قاتلوں کا اقتدار دنوں کا مہمان :ڈاکٹر طاہر القادری کایقین

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ قاتل اور کرپٹ سیاسی مافیا اداروں کے مقابل کھڑا ہے،صبر و تحمل کی پالیسی بطور ریاست پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کر رہی ہے، بیانات سے نہیں ملک اور معاشرے انصاف کی سر بلندی اور عملی اقدامات سے طاقتور ہو تے ہیں۔بے گناہوں کو قتل کرنیوالے اور جھوٹ بولنے پر نا اہل ہونے والے آئندہ الیکشن سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف لڑنے کا منشور دے رہے ہیں۔پارلیمنٹ،آئین،قانون کی اس سے زیادہ بے توقیری اور کیا ہو سکتی ہے ؟شہباز شریف کومالی بے ضابطگی کیس کی بجائے 14لوگوں کو قتل کرنے جرم میں طلب کیا جانا چاہیے،انسانی خون کی حرمت مالی بے ضابطگیوں سے زیادہ اہم ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ اے پی سی میں شریک جملہ جماعتیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف پر متحد اور متفق ہیں،سیاسی امور پر ایک دوسرے سے اختلاف رائے کا سب کو حق حاصل ہے۔ہر جماعت مختلف ایشوز پراپنے پارٹی آئین،منشور اور پالیسیز کے مطابق اپنا موقف دیتی ہے تاہم ماڈل ٹاؤن ایک ایسا انسانی المیہ ہے جس پر سب متفق ہیں کہ شہباز شریف اور حواری سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اس پر پختہ یقین ہے کہ جب تک اشرافیہ کی حکومت ہے شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف نہیں ملے گا،جنہوں نے سانحہ کی ایف آئی آر درج نہیں ہونے دی تھی وہ انصاف کیسے ہونے دینگے اسی لئے قاتلوں کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ریلوے کے حادثے کی طرح کا واقعہ نہیں ہے کہ ڈرائیور کی غلطی پروزیر ریلوے سے استعفیٰ مانگا جا رہا ہے ۔ نواز شریف اورشہباز شریف سانحہ کی منصوبہ بندی میں براہ راست شامل ہیں اور اسکی تصدیق جسٹس باقر نجفی کمشن کی تحقیقاتی رپورٹ سے بھی ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے استغاثہ کو منظور ہوئے دو سال ہو نے کو آئے تا حال فرد جرم عائد نہیں ہوسکی کیونکہ جب تک تمام ملزمان عدالت میں موجود نہ ہوں فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی اور شہباز حکومت ہر تاریخ پر اپنے ایک دو افسروں کو ٹریننگ کے نام پر بیرون ملک بھجوا دیتی ہے اور اس طرح تاریخ پر تاریخ پڑ رہی ہے ، جب تک قاتل اعلیٰ پاور میں ہیں شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف ملنے کی امید نہیں۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ قاتلوں کا اقتدار دنوں کا مہمان ہے ،ان کا جانا اور انصاف کا ہونا دونوں حقیقتیں ہیں جو ظاہر ہو کر رہیں گی۔

Showers

13°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 78%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Sunday 9°C / 18°C Mostly sunny
Monday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 16°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 13°C / 19°C Showers
Friday 12°C / 16°C Scattered thunderstorms
Saturday 12°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ