ہیڈلائنز


آرمی چیف کاڈاکٹر اشفاق احمد اور منو بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت:آئی ایس پی آر

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمداور ممتاز لکھاری منو بھائی کی انتقال پر گہرے دکھ اوررنج کا اظہارکیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نامور قومی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر گہر ے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے ڈاکٹر اشفاق احمد کوملک کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔
آرمی چیف نے  نامور لکھاری ،سکالر اور سوشل ورکرمنو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئے  کہ اردولٹریچر،صحافت اور سماجی کاموں میں منو بھائی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
آرمی چیف نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ