ہیڈلائنز


بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا اسے اسی کی زبان میں ہی سمجھانا پڑے گا، خواجہ آصف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا اس لئے اسے اسی کی زبان میں ہی سمجھانا پڑے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ہاتھ پہلے بھی مسلمانوں کے خون سے رنگے تھے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے انتہا پسندانہ رویوں کا واضح اظہارکردیا ہے۔ پاکستان خطے میں امن کے لئے پرعزم ہے لیکن ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا، اس لئے اب بھارت کو بھارتی زبان میں ہی سمجھانا پڑے گا، کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کے واقعہ کو ہر فورم پر اٹھایا گیا ہے اور اب حکومت اس معاملے کو اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھانے پرغور کررہی ہے۔

Mostly clear

10°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 55%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ