ہیڈلائنز


اس نے مذہب کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا یا ہو ا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اور زرداری جس شخص کے سٹیج پر چڑھے اس کا سیاست اور پارلیمنٹ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ،اس نے مذہب کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا یا ہو ا ہے ۔
پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کو گالی دینا اور تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن یہ پارلیمنٹ کو گالی دے رہے ہیں ،آئین کے مطابق پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے جسے گالی دینے کا حق کسی کو نہیں دیں گے ۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن زینب قتل کیس کو سیاسی ہتھیار بنا کر استعمال کر رہی ہے ،ایسے واقعات کراچی سے پشاور تک ہر جگہ پر ہو رہے ہیں لیکن پنجاب میں اس واقعے کو اچھالا جا رہاہے ۔ان کا کہنات تھا کہ عمران خان اور زرداری اس شخص کے کٹنینر پر چڑھے جس کاپارلیمنٹ اور سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،اس نے مذہب کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا یا ہوا ہے اور اس کے پاس تو شہریت بھی کینیڈا کی ہے ۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ