ہیڈلائنز


امریکیوں کی غلامی بہت ہوگئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میر علی ڈرون حملہ عملدر آمد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پاکستان میں سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف جوناتھن بینکس اور ان کے مشیر جون ریزرو کے خلاف ایف آئی آر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت نے کب حکم دیا کہ ایف آئی آر درج کر کے خارج کردیں۔ جواب میں ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد نے عدالت سے معافی طلب کرلی۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے لیکن سی آئی اے کے خلاف ہمت نہیں، امریکیوں کی غلامی بہت ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ کیا پاکستانی انسان نہیں ہیں۔ ایمل کانسی کو بھیجا جا سکتا ہے تو مطلوب شخص کیسے نہیں لایا جا سکتا۔
یاد رہے کہ دسمبر 2009 میں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی پر ڈرون حملے میں درخواست گزار کریم خان کا بیٹا اور بھائی لقمہ اجل بنے تھے۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ