ہیڈلائنز


آرمی ایکٹ 1952 اور اکیس ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ہفتہ کو ہونے والے اہم اور مختصر اجلاس میں 21ویں آئینی ترمیم  اور آرمی ایکٹ 1952 کابل  پیش کردیاگیا، اس موقع پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی ایوان میں موجود تھے۔  دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اگلا قدماٹاتے ہوئے حکومت  کی جانب سے  اہم بل پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی کا مختصر اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔ قومی اسمبلی کے ہفتہ کو ہونے والے انتہائی مختصر مگر  اہم اجلاس میں 21ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کردیا گیا، جب کہ آرمی ایکٹ 1952 میں بھی مزید ترمیم کا بل پیش کیا گیا، بل وزیر انصاف و قانون پرویز رشید کی جانب سے پیش کیا گیا،  اس موقع پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی ایوان میں موجود تھے۔تمام ارکان نے متفقہ طور پر بل پیش کرنے کی تحریک کو منظور کیا۔ بل پیش ہونے پر اراکین کی بڑی تعداد وزیراعظم کے گرد جمع ہوگئی اور حکومت کو بل پیش کرنے پر  مبارک باد دی۔

 

بل کی منظوری اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں عمل میں آئے گی،   اسمبلی کا آئندہ اجلاس پیر پانچ جنوری شام چار بجے ہوگا،  جس کے بعد بل کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔ واضح رہے کہ فوجی عدالتوں کو قانونی تحفظ دینے کے لئے 21 ویں آئینی ترمیم  اور آرمی ایکٹ 1952 آج قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے،  آرمی ایکٹ ، ائیرفورس ایکٹ اور تحفظ پاکستان ایکٹ میں ترامیم  کے بعد  فوجی افسروں کی سربراہی میں خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، یہ عدالتیں آرمی ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے دو سال کیلئے بنائی جائیں گی، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد  ان عدالتوں میں  ٹرائل  ہوگا۔  حکومت پاکستان نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون سے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا، جس مین اب تک ہزار دہشت گردوں کو منطقی انجام پر پہنچایا گیا ہے۔  آل پارٹیز کانفرنس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کی تمام اقسام اور نیٹ ورکس کو ختم کیا جائے گا۔۔ اور انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان کے بیس نکات پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔

Sunny

17°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 32%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ