ہیڈلائنز


خصوصی عدالتوں کیلئے آرمی ایکٹ اور آئین میں ترمیم پر قومی قیادت کا اتفاق ہے، پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہےکہ خصوصی عدالتوں کیلئے آرمی ایکٹ اور آئین میں ترمیم پر قومی قیادت کا اتفاق ہے۔ خصوصی عدالتوں کو تحفظ دینے کیلئے آئین اور آرمی ایکٹ میں ترمیم ہوگی۔ کل قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہاکہ سترہ دسمبر کو پشاور میں کیے گئے فیصلوں کو اے پی سی میں حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ معصوم بچوں اور شہریوں کے قاتلوں کا ٹرائل عام عدالتوں میں ممکن نہیں۔ دہشتگردوں کیلئے خصوصی عدالتیں بنیں گی۔ جس کا سربراہ فوجی افسر ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ آصف زرداری نے اتفاق رائے کیلئے قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ مولانافضل الرحمان کے تحفظات کو دور کر دیا گیا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھاکہ فوجی عدالتوں کے قیام کابل کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ پیر سے منظوری کا عمل ہوگا جبکہ منگل کو بل سینیٹ میں پیش کیا جائیگا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹیاں اتفاق رائے پر پہنچ گئی ہیں جلد مسئلہ حل ہوجائے گا۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 22°C / 29°C Sunny
Friday 22°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ