ہیڈلائنز


ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کیخلاف بھارتی حکومت کو سرتاج عزیز کا مراسلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری پر واقع ظفر وال سیکٹر میں بھارتی بارڈر فورسز کی فائرنگ سے دو رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے واقعے پر مشیر خارجہ برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے احتجاجی مراسلہ بھارتی حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔ وزیر اعظم کے خصوصی مشیر کی طرف سے لکھے گئے احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت سرحد پر قیام امن کو یقینی بنائے، ایسے واقعات کی وجہ سے فورسز کا باہمی اعتماد متاثر ہوا ہے، جو مستقبل میں کسی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتا ہے۔ سرتاج عزیز نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ واقعے کی تحقیقات کروائے اور اس ضمن میں اپنا کرادار ادا کرے۔ خط میں پاکستان کی طرف سے ورکنگ باؤنڈری پر دراندازی کرنے کا الزام بھی یکسر رد کیا گیا ہے۔ مشیر خارجہ کی طرف سے لکھا گیا خط سیکریٹری خارجہ اعجاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان خطوط کی کاپیاں یورپی یونین کو بھی ارسال کی گئی ہیں، جن میں اس معاملے پر بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: N at 6.44 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ