ہیڈلائنز


خصوصی عدالتیں فوج کی نہیں وقت اور حالات کی ضرورت ہیں، جنرل راحیل شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ خصوصی عدالتیں فوج کی نہیں وقت اور حالات کی ضرورت ہیں اور جیسے ہی صورتحال معمول پر آئے گی پرانے نظام پر واپس آجائیں گے۔ وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں پاکستان نازک موڑ پر پہنچ چکا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے اور اس فیصلہ کن جنگ میں انشا اللہ ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی اے پی سی میں قائم ہونے والے اتفاق کا تسلسل جاری رہنا چاہئے، قوم کے مستقبل کا انحصار ہمارے آج کے فیصلوں پر ہے جس کے بعد ان پر جلد از جلد عملدرآمد بھی ہونا چاہئے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ خصوصی عدالتیں فوج کی نہیں وقت اور حالات کی ضرورت ہیں اور جیسے ہی صورتحال معمول پر آئے گی پرانے نظام پر واپس آجائیں گے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 58%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 23°C / 31°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ