ہیڈلائنز


نواز حکومت کا لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو فوری تحویل میں لینے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکومت نے لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو فوری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات میں گرفتار ہونے والے لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو فوری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو خط کے ذریعے آگاہ کرتے ہوئے ملزم کی حوالگی کے لیے کارروائی تیز کرنے کی سفارش کی ہے۔ واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کے حکومت پاکستان کی جانب سے ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے تھے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا تھا جس کےبعد گزشتہ روز انٹرپول نے عزیر بلوچ کو نقلی نام پر دبئی سے ایران جاتےہوئے ایئرپورٹ پر گرفتار کیا تھا۔ ملزم عزیر بلوچ تاحال متحدہ عرب امارات کی حراست میں ہے جبکہ ایرانی حکومت عزیر بلوچ کو پاسپورٹ کی تحقیقات کے لیے اپنی تحویل میں لینا چاہتی ہے۔

Sunny

20°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 26%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 14°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ