ہیڈلائنز


وزیراعظم کی صدر ممنون حسین سے پھانسی کے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین سے پھانسی کے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین کو ایک خط لکھا جس میں انھوں نے پھانسی کے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے جن 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کی ہے ان میں محمد اکرام الحق عرف لاہوری، احمد الیاس، آصف شیش ناگ، محمد طیب عرف سجاد اور غلام شبیر عرف ڈاکٹر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ صدر ممنوں حسین نے گزشتہ روز بھی پھانسی کے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کیں تھیں جنھیں ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد کسی بھی وقت تختہ دار پر لٹکایا جا سکتا ہے۔ گزشتہ ماہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد اب تک 6 دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے۔

Clear

19°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 38%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 20°C / 29°C Sunny
Friday 20°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ