ہیڈلائنز


گلگت بلتستان جانیوالے 5 افغانی چلاس سے گرفتار، جیب سے سعودی ریال اور افغانی کرنسی برآمد

Written by | روزنامہ بشارت

چلاس: گذشتہ روز راولپنڈی سے گلگت بلتستان جانے والے پانچ مشکوک افغانیوں کو شاہراہ ریشم پر چلاس کے مقام سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانچوں افغانی غیر قانونی طور پر گلگت بلتستان جا رہے تھے اور انکے پاس ویزا اور پاسپورٹ موجود نہیں تھے۔ انہیں چلاس میں اس وقت پولیس نے دھر لیا جب پانچوں ہوٹل کی تلاش میں گھوم رہے تھے۔ ان کی تلاشی لینے پر تمام افغانیوں کی جیبوں سے سعودی اور افغانی کرنسی برآمد ہوئی۔ مقامی پولیس نے موقع پر ہی انہیں گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ تھانے میں ان کی گلگت بلتستان آمد اور غیر قانونی سفر کے بارے میں تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام افغانیوں سے خاطر خواہ معلومات حاصل کرنے میں کامیابی نہیں ملی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں انہیں اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پانچوں افغانی کسی بڑے ٹاسک کے سلسلے میں گلگت بلتستان کی جانب جا رہے تھے۔ سانحہ پشاور کے بعد گلگت بلتستان میں کسی ناخوشگوار واقعے کی پیشگی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 42%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ