ہیڈلائنز


اہلسنت والجماعت راولپنڈی کے صدر مفتی تنویر کو چھوڑنے پر ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ معطل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اہلسنت والجماعت راولپنڈی کے صدر مفتی تنویر عالم فاروقی کو چھوڑنے کے الزام میں اسلام آباد کے دبنگ پولیس افسر عصمت اللہ جونیجو کو معطل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو کو اہل سنت والجماعت کے مسلح صدر کو دباؤ میں آکر چھوڑنے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مفتی تنویر اور دیگر آٹھ ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا جنہیں دبنگ افسر نے گزشتہ رات رہا کردیا تھا۔ رینجرز نے اسلام آباد کے علاقے ترامڑی چوک پر ناکہ بندی کے دوران کار کی تلاشی لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کی گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ