ہیڈلائنز


پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق دونوں ممالک رابطے میں ہیں اور اس کی تکمیل کے لئے پرعزم ہیں، ممبئی حملے کے الزام میں گرفتار ملزم ذکی الرحمان لکھوی کا معاملہ عدالت میں ہے تاہم بھارت غیرضروری طور پر ملزم کی ضمانت پر واویلا کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے میٖڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پر واویلا کیا جو کہ غیر ضروری تھا جب کہ ذکی الرحمان لکھوی کا معاملہ عدالت میں ہے، سمجھوتا ایکسپریس کا واقعہ ممبئی حملہ کیس سے 2 سال قبل پیش آیا جس پر بھارت نے یقین دہانی کے باوجود تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن نے نئی دلی میں قیدیوں کی فہرست دی ہے جس کے مطابق 360 پاکستانی شہری اور 150 ماہی گیر بھارت میں قید ہیں جب کہ بھارت سے پاکستان اور بھارت نے سول نیوکلئیر تنصیبات کی فہرست پر بھی تبادلہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری رواں ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کریں گے جب کہ پاک امریکا تزویراتی مذاکرات بھی رواں ماہ اسلام آباد میں ہوں گے، پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق دونوں ممالک رابطے میں ہیں اور اس کی تکمیل کے لئے پرعزم ہیں۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 83%
Wind: SE at 6.44 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ