ہیڈلائنز


سال نو کی آمد پر وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نئے سال کی آمد پر وزیراعظم نواز شریف نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ نیا سال روشن مستقبل کی نوید اور امید بن کر آیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے لئے 2015ء کامیابی کا سال ہو گا۔ نئے سال کی آمد پر ایک پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے ۲۰۱۵ء ہمارے لئے خیر و برکت اور امن و آشتی کا سال ثابت ہو گا۔ سال 2014ء کے تجزئے کی روشنی میں ایسا لائحہ طے کریں گے جو ملکی ترقی کے لئے بار آور ثابت ہو۔ قوم کے لئے جاری منصوبوں کی کامیاب تکمیل چاہتے ہیں اور حکومت نے قوم کے لئے جو پروگرام دیا اس پر خلوص دل سے پیش رفت جاری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے لئے 2015ء کامیابی کا سال ہو گا۔ دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز کامیابی کے لئے ہر فرد کردار ادا کرنے کے لئے مستعد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2015ء کا آغاز توجہ دلاتا ہے کہ ہم گزشتہ سال کی کارکردگی پر نظر ڈالیں، باہمی رواداری اور تحمل، ایثار کے جذبات کو ترجیح دے کر بہترین مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ