ہیڈلائنز


فوجی عدالتوں پر بحث کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم جنوری کو طلب

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سانحہ پشاور اور فوجی عدالتوں کے قیام پر بحث کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم جنوری کو طلب کر لیا گیا۔ ایوان میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ بھی پیش کیا جائے گا۔ وزیراطلاعات پرویزرشید کے مطابق صدرممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم جنوری شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ اسمبلی کلینڈر کے مطابق یہ اجلاس پانچ جنوری کو ہونا تھا۔ تاہم غیر معمولی حالات کی وجہ سے چار روز قبل ہی طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ارکان کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

Partly cloudy

17°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 52%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ