ہیڈلائنز


امریکی صدر کا بیان ہماری قربانیوں کامذاق اڑانےکےمترادف ہے

Written by | روزنامہ بشارت

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانکےدشمن ہمیں غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ امن اورترقی  ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست منسلک ہے، ملک کو پرامن بنانے اور اسے انتشار سے بچانے کیلیے ہمیںسمجھ داری سے کام کرنا ہے، جمہوریت میں سب کو مظاہرے کرنےکا حق ہے لیکن ہم کسی کو انتشارپھیلانے کا لائسنس نہیں دے سکتے، ہم کسی کو پاکستان کےامن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ امریکی صدر کا بیان ہماری قربانیوں کامذاق اڑانےکےمترادف ہے، افغانستان سےروس کے انخلا کے بعد امریکا ہاتھ جھاڑ کر نکل گیا، روس کے ساتھ جنگ کے دوران لاکھوں افغان مہاجرین پاکستان آئے، امریکا میں تو شام سے کسی ایک مہاجر کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے لیکن ہم نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کابوجھ برداشت کیا۔ امریکی یونیورسٹیوں میں وہ نصاب تیار کیا گیا جسے پڑھ کر لوگ ملک میں سوویت کےخلاف لڑسکیں، اسلحے کی ان فیکٹریوں اور نظریات کو ترقیاتی کام نہیں کرنا تھا۔ امریکا کا ساتھ دے کر ہمیں دہشتگردی اور منشیات جیسے مسائل ملے، امریکا نے افغانستان میں ہتھیاروں کے انبار چھوڑے، امریکا کےپھیلائے ہوئے کانٹوں کو پاکستان چُن رہا ہے، ہم نے خطےمیں امن کے لیے ہمیشہ کوششیں کی ہیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں جتنی قربانیاں پاکستان نے دیں کسی اورنے نہیں دی۔ امریکا پاکستان کوطعنے دینے کے بجائے اس کے کردار کی تعریف کرے۔

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ