ہیڈلائنز


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان:قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

 وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام طلب کیا گیا تھا جسے اب ملتوی کرکے کل طلب کیا گیا ہے جب کہ  قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہی بلایا گیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں تینوں سروسز چیفس، ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت، وزارت خارجہ اور داخلہ کے سیکریٹریز بھی شریک ہیں۔

 

اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان میں امریکی سفیر اعزاز چوہدری کو ہنگامی طور پر بلایا گیا اور وہ اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کررہے ہیں۔

 

ذرائع نے بتایا کہ اعزاز چوہدری کو امریکی صدر کے بیان پر پاکستان کا لائحہ عمل بتایا جائے گا جس سے وہ امریکا کو آگاہ کریں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی ایس آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک کی کامیابیوں پر اجلاس کو بریفنگ دیں گے جب کہ وزارت خارجہ کے حکام پاکستان کے سفارتی رابطوں کے  حوالے سے بریف کریں گے۔

 

ذرائع کےمطابق امریکی صدر کے بیان پر پاکستان اپنا رد عمل دینے کے لیے جوابی بیانیہ تیار کرے گا۔

 

Sunny

11°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ